سعودی عرب کی افغانستان، متحدہ عرب امارات، ایتھوپیا اور ویت نام پر سفری پابندیاں

03:40 PM, 3 Jul, 2021

ریاض: سعودی عرب نے کورونا وائرس کے باعث افغانستان ، متحدہ عرب امارات ، ایتھوپیا اور ویت نام پر نئی سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں ۔

سعودی حکام نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ان ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے ۔ سعودی شہریوں کو ان ممالک میں سفر کے لیے حکومت کی اجازت لازمی قراردی گئی ہے ۔ سعودی عرب سے بھی ان ممالک کے لیے پروازیں معطل کر دی جائیں گی ۔

دوسری جانب جانسن اینڈ جانسن کمپنی کا کہنا ہے کہ اُن کی بنائی ہوئی ویکسین کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کیخلاف کافی موثر ثابت ہوئی ہے ۔

جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے جاری تحقیقی رپورٹ کے مطابق اُن کی ویکسین کی سنگل ڈوز ڈیلٹا کے خلاف بہت موثر رہی ہے ۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد مدافعتی ردعمل کم از کم 8 ماہ تک برقرار رہتا ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا اب تک 92 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ آسڑیلیا کے شہر سڈنی ، کوئینز لینڈ اور مغربی آسٹریلیا میں بھارتی قسم ڈیلٹا تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث 9 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں