پتھر پر لکیر نہیں کہ شادی ایک ہی کی جائے، اداکارہ عائشہ عمر

03:27 PM, 3 Jul, 2021

کراچی : معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ یہ کوئی پتھر پر لکیر نہیں کہ شادی ایک ہی کی جائے ۔ اگر ایک شادی ناکام ہوجائے تو دوسری شادی کی جاسکتی ہے۔ اداکارہ عائشہ عمر نجی ٹی وی شو میں گفتگو کررہی تھیں ۔ 

جب ان سے پوچھا گیا  کہ شادی ایک بار کرنی چاہیے یا دوبارہ بھی کی جاسکتی ہے تو ان کا جواب تھا اگر شادی کامیاب نہیں ہوئی تو دوسری بھی کرسکتے ہیں۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ شادی سے پہلےاس پر سوچ بچار کرلی جائے اورکوشش کریں شادی ایک ہی ہو اور اچھی ہو۔ 

انہوں نے طنزیہ لہجہ اپناتے ہوئے مزید کہا یہ کیا  پتھر پر لکیر کہ ایک ہی شادی کرنی ہے، اگر وہ کامیاب نہیں ہوئی تو اذیت میں کیوں رہنا ہے، ایسا جیون ساتھی چنیں کہ آپ کو لگے بس یہ ایک ہی ہو۔

مزیدخبریں