بھارتی اداکار دلیپ کمار کو ہسپتال سے گھر منتقل نہیں کیا جائے گا ،سائرہ بانو

01:18 PM, 3 Jul, 2021

ممبئی : بھارتی اداکار دلیپ کمار کو ڈسچارج نہیں کیا جائے گا ۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی طبعیت ٹھیک ہے لیکن ان کو ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔ 

دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے کہا ہے کہ " صاحب " کی طبعیت ٹھیک ہے لیکن ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق ان کو ہسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔ دلیپ کمار اس وقت ہندوجا ہسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں۔ 

سائرہ بانو کا کہنا تھا کہ ہم " صاحب " کو گھر لے جانا چاہتے ہیں لیکن جب تک ڈاکٹر ہمیں اس کی اجاز ت نہیں دیں گے ہم ان کو گھر شفٹ نہیں کریں گے ۔ 

بالی وڈ سٹار دلیپ کمار سانس کی تکلیف کے باعث ان دنوں ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ 

ماہر ڈاکٹروں کی  ایک ٹیم دن رات ان کی نگرانی پر مامور ہے ۔ 

مزیدخبریں