جانسن اینڈ جانسن ویکسین بھارتی قسم ڈیلٹا کیخلاف موثر قرار

09:50 AM, 3 Jul, 2021

نیو یارک: جانسن اینڈ جانسن کمپنی کا کہنا ہے کہ اُن کی بنائی ہوئی ویکسین کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کیخلاف کافی موثر ثابت ہوئی ہے ۔

جانسن اینڈ جانسن کی جانب سے جاری تحقیقی رپورٹ کے مطابق اُن کی ویکسین کی سنگل ڈوز ڈیلٹا کے خلاف بہت موثر رہی ہے ۔ رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے کے بعد مدافعتی ردعمل کم از کم 8 ماہ تک برقرار رہتا ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا اب تک 92 ممالک میں پھیل چکا ہے ۔ آسڑیلیا کے شہر سڈنی ، کوئینز لینڈ اور مغربی آسٹریلیا میں بھارتی قسم ڈیلٹا تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث 9 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے ۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بھارتی وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے ۔ برطانیہ میں بھی ڈیلٹا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ برطانیہ کے وزیر صحت نے 19 جولائی کو کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں ایک بار پھر کورونا کیسز زیادہ ہونے کی وجہ سے مال اور سنیما بند کر دیے گئے ہیں ۔

مزیدخبریں