پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی، موسلادھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی

08:58 AM, 3 Jul, 2021

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی اور موسلادھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے ۔ لاہور میں بھی رات گئے تیز ہوائیں چلتی رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں اگلے 2 روز میں بارش کی پیش گوئی کی ہے ۔ اسلام آباد ، راولپنڈی اور لاہور میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر ، گلگت بلتستان ، چکوال ، فیصل آباد اور اٹک میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ۔

دوسری جانب امریکا اور کینیڈا میں تاریخ کی بدترین ہیٹ ویو جاری ہے ، جھلسا دینے والی لُو نے گوروں اور کالوں سمیت سب کا برا حال کر دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وینکوور میں گرمی سے مزید 130 افراد دم توڑ گئے جبکہ برٹش کولمبیا میں ہلاکتوں میں 195 فیصد اضافے کے بعد اموات کی تعداد 719 تک پہنچ گئی ۔ تباہ کن ہیٹ ویو نے امریکا اور کینیڈا کی ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ۔

مزیدخبریں