امریکا اور کینیڈا میں تاریخ کی بدترین ہیٹ ویو جاری، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

08:48 AM, 3 Jul, 2021

نیو یارک: امریکا اور کینیڈا میں تاریخ کی بدترین ہیٹ ویو جاری ہے ، جھلسا دینے والی لُو نے گوروں اور کالوں سمیت سب کا برا حال کر دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وینکوور میں گرمی سے مزید 130 افراد دم توڑ گئے جبکہ برٹش کولمبیا میں ہلاکتوں میں 195 فیصد اضافے کے بعد اموات کی تعداد 719 تک پہنچ گئی ۔ تباہ کن ہیٹ ویو نے امریکا اور کینیڈا کی ریاستوں میں نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ۔

خیال رہے کہ امریکا اور کینیڈا میں شدید گرمی کے بعد جنگل کی آگ نے بھی وہاں کے رہنے والوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔

برٹش کولمبیا کے لٹن گاؤن میں جنگل کی آگ نے سب کچھ جلا کر راکھ کا ڈھیر بنا دیا ، وینکوور سے 153 کلو میٹر شمال مشرق میں آگ کے شعلے اس قدر تیزی سے پھیلے کہ انتظامیہ کو علاقہ خالی کرانے کے احکامات جاری کرنے کی مہلت بھی نہ مل سکی ۔

جنگل کی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہی متعدد عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے محروم ہو گئے ۔ بے گھر ہونے والوں کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کیلئے "لٹن چلا گیا" کے نام سے باقاعدہ ایک مہم بھی شروع کر دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں