اسلام آباد : اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ قدرتی کی خوبصورتی کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے چند پھول ہتھیلی پر رکھے بنائی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سبحان اللہ فطرت واقعی خوبصورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کویڈ 19نے ہمیں فطرت کے قریب کیا ہے اس سے قبل ہم اپنی زندگی کی دوڑ میں اتنے آگے نکل گئے تھے کہ ہمارے پاس ان چیزوں پر غور کرنے کا وقت نہیں ہوتا تھا.
لیکن اب جب ہم ان چیزوں پر غور کر رہے ہیں تو ہمیں اندازہ ہوا ہے کہ اصل خوبصورتی تو قدرت میں ہی ہے باقی سب تو بناوٹ ہے۔