باکسر عامر خان کی اہلیہ کا بیٹی کی سالگرہ پر بھاری رقم خرچ کرنے کا دفاع

11:43 PM, 3 Jul, 2019

لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنی بیٹی کی پہلی سالگرہ پر 75ہزار پاﺅنڈ خرچ کرنے کیخلاف مداحوں کے ردعمل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری اور عامر کی کمائی کا یہ تین فیصد بھی نہیں بنتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب پر آنے والے خرچ پر مداحوں کی جانب سے تنقید کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹی کی پہلی سالگرہ ہمارے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے اور سالگرہ کی تقریب پر آنے والا خرچ میری اور عامر کی کمائی کا تین فیصد بھی نہیں بنتا ہے ۔

واضح رہے کہ عامر خان اور فریال کی بیٹی کی سالگرہ پر بھاری اخراجات کے بعد مداحوں نے ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا ، دونوں نے ایک بچی کی سالگرہ پر اتنی رقم خرچ کر ڈالی ، حالانکہ ان کی بیٹی کو یہ تقریب یاد بھی نہیں رہے گی ۔

مزیدخبریں