18ویں لکس سٹائل ایوارڈز ، سرمد کھوسٹ سکرپٹ رائٹر کے فرائض انجام دینگے

10:50 PM, 3 Jul, 2019

لاہور : لکس سٹائل ایوارڈ پہلی مرتبہ امریکہ میں منعقد ہونے جا رہے ہیں جس کے لیے معروف ٹی وی اداکار اور ہدایتکار سرمد کھوسٹ سکرپٹ رائٹر کے طور پر فرائض انجام دیں گے ۔


تفصیلات کے مطابق 18ویں لکس سٹائل ایوارڈ ز کے لیے اس مرتبہ امریکہ کے شہر ہیوسٹن کا انتخاب کیا گیا جس کے لیے تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ، ایوارڈز کی تقریب کے لیے معروف پاکستانی اداکار اور ہدایتکار سرمد کھوسٹ سکرپٹ رائیٹر کے فرائض انجام دیں گے ۔

سرمد کھوسٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ لکس سٹائل ایوارڈ ز کے لیے سکرپٹ رائٹر کی ذمہ داری ملی ہے جس کو باخوبی ادا کرنے کے لیے تیار ہوں .

انھوں نے کہا کہ لکس سٹائل ایوارڈز کے لیے سکرپٹ رائٹنگ بالکل ایک چیلنج ہے اور میرے لیے اعزاز کی بات بھی ہے ، ہر کوئی ان ایوارڈز کے لیے پرجوش ہے ۔

مزیدخبریں