وزیر اعظم نے خود مخبر بن کر رانا ثنا ء اللہ پر 15کلو ہیروئن کا کیس بنوایا: شہباز شریف

05:15 PM, 3 Jul, 2019

لاہور:شہباز شریف نے وزیر اعظم پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے خود مخبر بن کر  رانا ثنا اللہ پر 15 کلوہیروئن کا کیس بنوایا ہے،  نیب رانا ثنا اللہ کے خلاف کک بیک کا کوئی کیس نہیں بنا سکا۔

 

تفصیلات کے مطابق ، صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی فسطائی سوچ اور بد ترین ہتھکنڈے سامنے آچکے ہیں،عمران خان نے خود مخبر بن کر رانا ثنا ء اللہ پر 15کلوہیروئن کا کیس بنوایا ہے، نیب رانا ثنا کے خلاف کک بیک کا کوئی کیس نہیں بنا سکا۔

شہباز شریف نے کہا کہ رانا ثنا کو جوڈیشل ریمانڈ ہونے پر پینے کا پانی اور کھانا تک نہیں دیاجارہا، ان کی اہلیہ نے بتایا کئی گھنٹے کھانا لے کر کھڑے رہے لیکن جیل انتظامیہ نےرانا ثنا کو کھانا پہنچانے سے انکارکردیا۔

اپوزیشن لیڈر نے رانا ثنا اللہ کی بیماری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو کمر کے نچلے حصے میں  درد ہے ،ان کی دوا،کھانے اور پینے کا خیال رکھا جائے ، ان  کی کچھ عرصے پہلے ہارٹ سرجری بھی ہوئی ہے ۔

 شہباز شریف نے جیل میں رانا ثناء للہ کے ساتھ ہونے والے سلوک پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ کمرے میں رات کو پنکھا تک نہیں چل رہا تھا۔ ان کو کچھ ہواتو اس کی سو فیصد ذمے داری وزیر اعظم پرہوگی ،عام قیدی کو بھی بنیادی سہولتوں سے محروم نہیں کیاجا سکتا ہے ۔

مزیدخبریں