امریکا، شاپنگ مال میں مسلح شخص کی فائرنگ سے دو افراد زخمی

02:20 PM, 3 Jul, 2019

سان فرانسسکو : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے مضافاتی علاقے سان برونو میں ایک شاپنگ مال میں مسلح شخص کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور واقعہ کے بعد فرار ہوگیا۔ زخمیوں کو سان فرانسسکو جنرل ہسپتال داخل کرایا گیا جہا ں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سان برونو پولیس کے سربراہ ایڈ باربرینی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے حملہ آور اور اس کے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد شاپنگ مال بند کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بظاہر یہ واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

مزیدخبریں