ماڈل ٹاﺅن میں نہتے عوام پر گولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آ رہے ہیں:فردوس عاشق

11:58 AM, 3 Jul, 2019

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں نہتے عوام پر گولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آ رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ شہباز صاحب پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی سربراہی سے فراغت اور نئے پارلیمانی لیڈر کا تقرر آپ کی پارٹی کا آپ کے دماغی چیمبر پر عدم اعتماد ہے، جب تک سلمان شہباز اور داماد علی عمران واپس آکر دھیلے اور دمڑی کا جواب نہیں دیتے آپ کے چیمبر پر بوجھ رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ گلوبٹ کے سرپرستوں کے منہ سے ریاستی دہشت گردی کی بات سنگین مذاق ہے، آپ شاید ماڈل ٹاﺅن میں ہونے والی بدترین دہشت گردی بھول چکے ہیں، معصوم شہیدوں کی آہوں اور سسکیوں نے عرش ہلا دیا، ماڈل ٹان میں نہتے عوام پر گولیاں برسانے والے اللہ کی پکڑ میں آ رہے ہیں۔

مزیدخبریں