کرکٹ کی عالمی جنگ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان جوڑ آج پڑے گا

11:49 AM, 3 Jul, 2019

لندن: پاکستان کیلئے سیمی فائنل تک رسائی ممکن ہوگی یا نہیں؟

ورلڈ کپ کے سفر میں گرین شرٹس کیلئے آج اہم دن، کرکٹ کی عالمی جنگ میں آج ہوگا بڑا ٹاکرا، میزبان انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا۔ پاکستانی شائقین نے اس بار کیویز کی جیت کی امیدیں لگا لیں، انگلش ٹیم کی جیت کی صورت میں شاہینوں کی ورلڈ کپ کے حتمی معرکوں تک رسائی کی امیدیں دم توڑ جائیں گی، نیوزی لینڈ آج کا میچ جیت گیا تو پاکستان بنگلہ دیش کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے جگہ بنا سکتا ہے۔

انگلش ٹیم اور کیویز کی جنگ کا نتیجہ کرکٹ کے عالمی معرکوں میں پاکستان سمیت 3 ٹیموں کے مستقبل کیلئے اہم۔ ایونٹ کا 41 واں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

عالمی کپ کی تاریخ میں ونوں 8 بار مدمقابل آئیں، 5 میں کیویز اور 3 میں انگلش ٹیم فاتح رہی۔ اہم مقابلہ اگر نیوزی لینڈ نے جیتا تو پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے کیلئے صرف بنگلادیش کی رکاوٹ عبور کرنا ہو گی۔ انگلینڈ کی فتح ہوئی تو گرین شرٹس کو بہتر رن ریٹ کیلئے بنگلادیش کو بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا۔

مزیدخبریں