واشنگٹن :امریکہ کی جانب سے کالعدم تنظیم بی ایل اے (بلوچ لبریشن آرمی) اور جند اللہ کو دہشگردوی کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے جبکہ ا ن جماعتوں کے تمام اثاثے بھی منجمد کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع مطابق امریکہ کے اس اقدام کے تحت دونوں تنظیمیں اب دہشتگرد تصور کی جائیں گی جبکہ ان تنظیموں کے تمام تر اثاثہ جات بھی منجمد کر دیئے جائیں گے۔امریکہ نے اپنی دہشتگردوں کی فہرست میں بی ایل اے کے علاوہ جنداللہ کا نام بھی شامل کیا ہے۔
بلوچستان لبریشن آرمی کی بنیاد براہمداغ بگٹی اور ہربیار مری نے رکھی تھی۔اس ضمن میں امریکی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے پاکستان میں سول اور سکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث ہے، جبکہ اس تنظیم نے کراچی میں چینی قونصلیٹ اور گوادر میں ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم جنداللہ نام بدل کر جندل العدل کے نام سے کام کر رہی تھی، جنداللہ اور جندالعدل نے ایرانی سول اور سکیورٹی اداروں پر حملے کیے۔پاکستان کی جانب سے امریکہ کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔