مجھے حکومت چھوڑے ہوئے ایک ماہ ہو گیا، میں ذمہ دار کیوں؟ شہباز شریف

 مجھے حکومت چھوڑے ہوئے ایک ماہ ہو گیا، میں ذمہ دار کیوں؟ شہباز شریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: میاں شہباز شریف نے بارش کے بعد لاہور شہر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے معاملات کے حل کیلئے تیاری کرنا پڑتی ہے، ایسا کس نے کرنا تھا اور کیسے کرنا تھا؟ ان سے سے پوچھیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور میں طوفانی بارش، شہر ڈوب گیا، کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق
   

سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مجھے حکومت چھوڑے ہوئے ایک ماہ ہو گیا، میں ذمہ دار کیوں؟ بارشوں کے بعد صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری کرنا پڑتی ہے، مشینری متحرک کر کے نالے صاف کرنا ہوتے ہیں، ایسا کس نے کرنا تھا اور کیسے کرنا تھا؟ ان سے سے پوچھیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف نے تاریخی لاہور کو ڈبن پورہ بنا دیا، پرویز الٰہی

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں صبح سے اب تک 252 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے جہاں واسا ہیڈ آفس میں 183، اپرمال میں 180، مغل پورہ میں 185 اور تاج پورہ میں 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لاہور کی صورتحال پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نگران حکومت نے مون سون بارشوں سے پہلے کوئی انتظامات نہیں کیے، نگران حکومت کو ایک ماہ ہوگیا ہے لیکن انہوں نے صوبے کی طرف توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ برسات میں مجھ سمیت تمام وزراء اور افسران سڑکوں پر ہوتے تھے اور مون سون بارشوں سے ایک ماہ قبل ڈرینوں کی صفائی کرانی ہوتی ہے جو کہ نہیں کرائی گئی۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارش ہونے کے 16 گھنٹے بعد یاد آیا کہ باہر نکل کر دیکھا جائے تاہم بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال کی تمام تر ذمے داری نگران حکومت پر ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں