فلم ’سنجو‘نے باکس آفس پر کمائی میں میگا بجٹ فلم ’باہو بلی 2‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

 فلم ’سنجو‘نے باکس آفس پر کمائی میں میگا بجٹ فلم ’باہو بلی 2‘ کو پیچھے چھوڑ دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ممبئی: سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘نے باکس آفس پر کمائی میں میگا بجٹ فلم ’باہو بلی 2‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار کیا ہے اور فلم نے ریلیز والے روز سے ہی کمائی کے ریکارڈ بنانا شروع کردیے ہیں۔ فلم نے نمائش کے 3 روز میں ہی 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرلیا ہے اور بالی وڈ کے حکمران خانز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فلم ’دھوم 4‘ میں رنویر سنگھ سلمان خان کے ساتھ کام نہیں کریں گے
  

فلم نے پہلے روز 34 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے، دوسرے روز38 کروڑ 60 لاکھ اور تیسرے روز 46 کروڑ 71 لاکھ روپے کی کمائی کرکے مجموعی طور پر اب تک 120 کروڑ 6 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا ہے اور یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے کپتان  ایرون فنچ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا ہی ورلڈریکارڈ توڑدیا
 
 فلم نے پہلے روز رواں سال کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بننے کے بعد تیسرے روز بھی ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ ’سنجو‘ نے تیسرے روز 46 کروڑ 71 لاکھ کا بزنس کرکے ’باہو بلی2‘ کے ہندی ورژن کو کمائی میں پیچھے چھوڑ دیا جس نے تیسرے روز 46 کروڑ 50 لاکھ کمائے تھے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں