نیویارک :لگ بھگ 2 سال پہلے لائٹ نامی کمپنی نے 16 لینس پر مشتمل کیمرہ متعارف کرایا تھا اور اب وہ اپنی اس ٹیکنالوجی کو اسمارٹ فون کا حصہ بنانے والی ہے۔
جی ہاں یہ کمپنی اپنا پہلا اسمارٹ فون رواں سال کسی وقت متعارف کرائے گی اور اہم بات یہ ہے کہ اس کے بیک پر 5 سے 9 کیمرہ لینس دیئے جائیں گے جو کہ 64 میگا پکسل تصویر کھیچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں گے۔
یہ اسمارٹ فون انتہائی کم روشنی میں بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا جبکہ کسی بھی تصویر کے ایفیکٹس دنگ کردینے والے ہوں گے ، اس اسمارٹ فون میں کیمرہ سیٹ اپ دیگر تمام اسمارٹ فونز سے ہٹ کر ہوگا جو کہ گول دائرے کی شکل میں ممکنہ طور پر ہوگا، جیسا آپ نیچے دیکھ بھی سکتے ہیں۔
فی الحال اس اسمارٹ فون کی مزید تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں مگر اس کمپنی کے ایل 16 کیمرہ اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے جس کے فیچرز سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ نیا فون کس طرح کم روشنی میں کام کرے گا۔
See this crazy prototype phone with 9 lenses? NINE! @TheLightCo tells me says a smartphone featuring its multi-lens array will be announced later THIS YEAR. https://t.co/uWnMT4k3oX pic.twitter.com/dsMVhALrfW
— Geoffrey A. Fowler (@geoffreyfowler) June 29, 2018
ایل 16 روشنی کی معلومات 16 مختلف لینسز اور سنسرز کے ذریعے اکھٹا کرکے انہیں ایل الگورتھم کی شکل دے کر ایک ہائی ریزولوشن تصویر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
ایل 16 کی ٹیکنالوجی کو ہی اس کمپنی نے پہلے اسمارٹ فون میں بھی استعمال کیے جانے کا امکان ہے جو کہ کسی بھی اناڑی شخص کو پروفیشنل فوٹوگرافر کی ٹکر کی تصاویر مہنگے ڈیجیٹل کیمرے کے بغیر لینے میں مدد دے گا۔
یہ فون ممکنہ طور پر رواں سال کے آخر تک سامنے آئے گا، جس کی قیمت کا اندازہ تو نہیں، مگر ایل 16 کیمرہ ضرور 1950 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔