پیسہ دیانتداری سے خرچ کیا ہوتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی، عمران خان

03:55 PM, 3 Jul, 2018

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں بارش کے بعد کی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں بارش ہوتو سڑکیں پانی میں نہیں ڈوبتیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ پیسہ دیانتداری سے خرچ کیا ہوتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی کیونکہ شریف خاندان نے سارا پیسہ رائے ونڈ میں لگا دیا۔

مزید پڑھیں: الیکشن کے دوران 18 سیاسی رہنماؤں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، نیکٹا

انہوں نے کہا کہ پیرس میں بارش ہوت و سڑکیں پانی میں نہیں ڈوبتیں اب شہباز شریف باہر نکلنے کے قابل نہیں کیونکہ عوام میں بڑا غصہ ہے۔ آدھے پاکستان کے پاس تعلیم کے مواقع میسر نہیں اور جہاں عوام کے پاس تعلیم نا ہو وہ یہی کہے گی کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی تو ہے۔

یاد رہے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت اور اس کے گردونواح میں گزشتہ رات سے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی جبکہ مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں