دباؤ کے تحت لوگ پارٹیاں چھوڑ رہے ہیں، بلاول بھٹو کا دعویٰ

03:33 PM, 3 Jul, 2018

حیدرآباد: انتخابی مہم کے سلسلے میں موجود بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کرسی کے لیے سیاست میں نہیں بلکہ ایک نظریے کی خاطر میدان سیاست میں ہیں۔ ان کی ماں کو شہید کیا گیا جن کے مشن کی تکمیل کے لیے وہ سیاست کر رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کچھ لوگ یہاں جمہوریت نہیں چاہتے اور ان کی یہ کوشش جاری رہے گی تاہم پیپلز پارٹی کے کارکن کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے ۔ پنجاب اور سندھ سے لوگ پارٹیاں دباؤ کی وجہ سے چھوڑ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ مراد علی شاہ کا کام سندھ کی تاریخ میں نظر آئے گا لیکن اب بھی بہت سارا کام رہتا ہے اور مسائل حل کرنے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پانی کا ایک منصوبہ بھی مکمل نہیں ہوا اور ہم نے سندھ میں آر او پلانٹس لگائے اور الیکشن کے موقع پر انہیں ناکام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کے دوران 18 سیاسی رہنماؤں پر دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے، نیکٹا
 

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی کو 30 سالوں سے نظر انداز کیا گیا جہاں راج کرنے والوں کا کردار سامنے آ گیا ہے۔

اندرون سندھ پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے اتحاد گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن سے پہلے اتحاد بنتے ہی ہیں جی ڈی اے کوئی نیا نہیں تاہم ہم عوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زلفی بخاری نے اپنے سُسر کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے راضی کر لیا

ان کا کہنا تھا کہ عوام مسائل کا حل چاہتے ہیں اور ہمیں اپنے مقصد پر فوکس کرنا ہے جبکہ جتنے لوگ جی ڈی اے میں جانا چاہتے ہیں چلے جائیں یہ کٹھ پتلی الائنس ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں