پشاور: بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم، نیب متحرک

12:37 AM, 3 Jul, 2018

پشاور:چیئرمین نیب نے پشاور کی بس ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کی تعمیر میں مبینہ بدعنوانی کا نوٹس لے لیا ، منصوبے کےلیے مختص رقم 49 ارب سے بڑھ کر 64 ارب روپے تک پہنچ گئی  تاہم منصوبہ مکمل نہ ہوا۔

چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب خیبرپختونخواہ کو جانچ پڑتال کا حکم دیدیا ۔منصوبہ مقررہ وقت کے اندر کیوں مکمل نہیں ہوا،  تاخیر اور اخراجات بڑھنے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

 چیئرمین  نیب جاوید اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ  نیب کا الیکشن سے پہلے کوئی تعلق تھا نہ اب ہے۔
 
 

مزیدخبریں