پاکستان فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کا تجربہ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا:انوشہ رحمان

11:04 PM, 3 Jul, 2017

اسلام آباد: انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان فائیو جی ٹیکنالوجی کے استعمال کا تجربہ کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت 2021 تک ملک میں فائیو جی متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کرے گی اور پاکستان کے لوگ تمام دیگر ایشیائی ممالک سے پہلے اس نئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کردیں گے۔ادھر وزارت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ فور جی سپیکٹرم لائسنس انتیس کروڑ پچاس لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران ملک میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد تین کروڑ ستر لاکھ سے بڑھ کر چار کروڑ چالیس لاکھ تک پہنچ گئی ہے اور اب فائیو جی نیٹ ورک کے آغاز کے بعد ہم پوری صنعت کو مکمل طور پر ایک نئی شکل دینا شرو ع کرسکتے ہیں.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں