بس میں آگ لگنے سے جرمنی میں اٹھارہ مسافر جل کر ہلاک ہو گئے

بس میں آگ لگنے سے جرمنی میں اٹھارہ مسافر جل کر ہلاک ہو گئے

میونش برگ: جرمن صوبے باویریا میں رونما ہونے والے ایک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ میونش برگ کے نزدیک یہ واقعہ آج صبح پیش آیا، جس کی وجہ سے 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ سیاحوں کی ایک بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔

طبی ذرائع کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والی اس بس میں48 افراد سوار تھے۔

مصنف کے بارے میں