اسحاق ڈار شوکت خانم ہسپتال پرحملہ آور ہوکر نئی حد تک گرے ہیں ، عمران خان

10:11 PM, 3 Jul, 2017

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار شوکت خانم ہسپتال پرحملہ آور ہوکر نئی حد تک گرے ہیں ۔ شوکت خانم ہسپتال سالانہ تقریباً5ارب روپے سے مفت علاج کرتا ہے ۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیا ن پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شوکت خانم میں سالانہ 75فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے ۔ شریفوں کو غریب مریضوں کے مستقبل کی فکر ہی کہاں ۔ خود یہ معمولی سے معائنے کیلئے بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں ۔ ہسپتالوں کو تو حالت جنگ میں دشمن بھی نشانہ نہیں بنایا کرتے ۔ شریف خاندان اور ان کے کماشتے کینسر کا علاج کرنے والے ہسپتال کو نشانہ بناتے ہیں ۔ جب کوئی جرم نہ کیا ہوتوچہرے ہی سے نظر آجاتا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں