سویڈن: قومی خفیہ ایجنسی کے سربراہ آندریاس تھرون برگ نے کہا ہے کہ ملک میں مسلم انتہا پسندوں کی تعداد تقریبا دو ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ ایک عشرے سے بھی کم وقت میں اس تعداد میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔
پیر کے دن تھرون برگ نے اس حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان میں سے بہت کم تعداد میں انتہا پسند حملوں کی اہلیت رکھتے ہیں تاہم ان کی مئوثر نگرانی کی اشد ضرورت ہے۔ سن دو ہزار دس میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اس یورپی ملک ایسے انتہا پسندوں کی تعداد صرف دو سو بتائی گئی تھی