اسلام آباد :محمد عامر لالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مداح نکلے اور عید پر ریلیز ہونے والی فلم یلغار دیکھنے کیلئے اپنے مصروف ترین شیڈول سے وقت نکال کر سنیما میں پہنچ گئے ۔پاکستان کی انتہائی زبردست فلم ’یلغار ‘ نے اس وقت دنیا کے 22ممالک میں دھوم مچا رکھی ہے اور ہر طرف سے داد وصول کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم یلغار پاکستان کے علاوہ دنیا کے 22ممالک میں چل رہی ہے جہاں فلموں کے شائقین دوڑ دوڑ کر اس کی ٹکٹیں خریدنے اور فلم سے لطف اندوز ہونے میں مصروف ہے ہیں ایسے میں محمد عامر نے بھی ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”وہ اس وقت یلغار فلم دیکھ رہے ہیں ،مجھے اپنے سینما اور لیجنڈ ہیرو شان کی جدوجہد پر فخر ہے“۔
Watching Yalghaar! Super proud of our cinema and the efforts of @mshaanshahid. Keep up the great work pic.twitter.com/aqc8yyeRGX
— Mohammad Amir (@iamamirofficial) July 2, 2017
پاکستان کی اب تک کی مہنگی ترین فلم یلغار کی نمائش پاکستان سمیت ملک کے 22ممالک میں جاری ہے۔فلموں کے نمائش کاروں کے مطابق یلغار اس سال پاکستان میں ریلیز ہونے والی تمام بھارتی اور پاکستانی فلموں کے مقابلے میں ریلیز کے ایک ہفتے میں ہی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ فلم نے ریلیز کے بعد سے اب تک تقریباً آٹھ کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔ یلغار دنیا بھر کے22 ملکوں میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی پاکستان کی پہلی فلم ہے جس میں برطانیہ ، امریکہ، کینیڈا ، ماریشز، تنزانیہ، ڈنمارک، فرانس ، ناروے، سوئیڈن ، اٹلی، متحدہ عرب امارات ، عمان، قطر ، بحرین، کویت، آسٹریلیا ، سنگاپور ، ملیشیا، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
Exclusive.. #Yalghaar set to cross 10cr mark today in Pakistan (7 days).. 2nd Fastest 10cr grosser of 2017 after #Fast8 !!! ????????????????????????????✌✌✌✌✌
— Boxofficedetail (@boxofficedetail) July 2, 2017
یلغار نے 7 دنوں میں 10 کروڑ کا بزنس کر لیا ہے ۔ یہ پاکستان کی 10 کروڑ کمانے والی دوسری تیز ترین فلم ہے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں