اسلام آباد: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا .سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ملک کا مستقبل اور آئندہ نسلیں مزید محفوظ ہوں گی .
سرکاری ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 90فیصد کمی آئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ملک کا مستقبل اور آئندہ نسلیں مزید محفوظ ہوں گی۔وزیر نے کہا کہ ملک دشمن پاراچنار دھماکوں کے ذریعے فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور عوام نے ملک دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دئیے ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں متحد ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں