برلن میں دنیا کا سب سے بڑا اور بدبودار پھول کھل اٹھا

08:47 PM, 3 Jul, 2017

برلن:  بوٹینکل گارڈن میں دنیا کا سب سے بڑا اور بدبودار پھول کھل اٹھا ہے جسے دیکھنے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد گارڈن کا رخ کر رہی ہے۔

یہ پھول قدرتی طور پر کسی مردہ جانور کی طرح بدبودار ہوتا ہے جس کی بو کیڑوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے۔پودے کی اس نایاب قسم کی مجموعی عمر40 سال ہوتی ہے جس پر صر ف ایک پھول دو یا تین دنوں کے لیے ہی کھلتا ہے۔

یہ پودا درحقیقت انڈونیشیا میں پایا جاتا ہے جس کے پھول کودنیاکا سب سے بڑا پھول تصور کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں