ٹیکس اصلاحات سے بھارت میں ایک ہزار سینما گھر بند

05:13 PM, 3 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: بھارتی حکومت کی جانب سے یکم جولائی سے ملک میں نافذ  کی جانے والی ٹیکس اصلاحات کے خلاف ہندوستان بھر  میں مظاہرے شروع ہو گئے۔

مقبوضہ کشمیر سے لے کر بہار  تک اور  اتر پردیش سے لے  کر  کرناٹکا اور  تامل ناڈو   تک صنعت کار، کاروباری حضرات اور عام لوگ بھی ٹیکس اصلاحات کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں تاہم تامل ناڈو   کی فلم اور سینما یونین نے 3 جولائی سے احتجاج کے طور پر ریاست بھر کے ایک ہزار سینما گھر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

اضافی ٹیکس عائد کیے جانے کے خلاف تامل ناڈو میں یکم جولائی کی شب سے ہی سینما گھر بند ہونا شروع ہوگئے تھے، جب کہ متعدد سینما مالکان نے خریدی گئی ٹکٹ بھی منسوخ کردی تھیں۔ تامل فلم چیمبرس اینڈ کامرس کے مطابق 3 جولائی سے ریاست بھر میں ایک ہزار سینما غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔

تامل ناڈو فلم ایگزی بیٹرس ایسوسی ایشن کے مطابق ریاست کی ایک ہزار سینما گھروں نے 3 جولائی سے لے کر آئندہ کی تمام خریدی گئی ٹکٹ منسوخ کردی ہیں۔

سینما مالکان اور ایسوسی ایشن کے مطابق یونین حکومت کی جانب سے جنرل اینڈ سیلز ٹیکس یا پھر ریاستی حکومت کی جانب سے لوکل ٹیکس نہ ہٹائے جانے تک سینما گھر بند رہیں گے۔

مزیدخبریں