مظفرآباد شہر کو دارلحکومت کے شایان شان بنایا جائے گا: فاروق حیدر خان

04:43 PM, 3 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

مظفرآباد؛وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مظفرآباد شہر کو دارلحکومت کے شایان شان خوبصورت اور صاف ستھرا شہر بنایا جائے گا آزادکشمیر کے تینوں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو خوبصورت اور معیاری بنانے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ تینوں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کو خوبصورت،معاری ،سیاحتی ،ثقافتی اور تاریخی روایات کے عکاس بنانے کے لیئے سکیم مرتب کی جائے سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہائوسنگ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے لیئے منصوبہ ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ باہر سے آنے والوں پر اچھا اثر پڑے زیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان یہاں چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد چوہدری محمد رقیب سے گفتگو کر رہے تھے۔ 

 چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآباد نے وزیراعظم آزادکشمیر کو شہر کوخوبصورت بنانے اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے لیئے ترقیاتی ادارہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا وزیراعظم آزادکشمیر کا کہناتھا کہ مظفرآباد شہر کو خوبصورت بنانے کے لیئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں شہریوں کی سہولت کے لیئے ترقیاتی ادارہ میں اصلاحات خوش آئند ہیں شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لیئے ترقیاتی ادارہ میں مستقل بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں دارالحکومت کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیئے ٹھوس اور قابل عمل منصوبہ بندی کی جائے تاکہ اس پر عملدرآمد کیا جائے شہر کے اندر صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنایا جائے شہر کی خوبصورت ی کے لیئے تمام ادارے مل کر کام کریں اور تمام ادارے اس سلسلہ میں لیزان رکھیں تاکہ زیادہ بہتر اور موثر طریقے سے کام ہو سکے جب ہر ادارہ اپنی ذمہ داری پورے کرے گا تو کام میں بہتری آئے گی اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں کو بھی اس حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی پبلک مقامات پر صفائی اور کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں پانی اور دیگر چیزوں کا ضرورت کے مطابق استعمال یقینی بنائیں ۔

مزیدخبریں