پشاورپولیس نے 5اشتہاریوں سمیت 165جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلئے

04:04 PM, 3 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

پشاور: پشاورپولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف تھانوں کی حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 5اشتہاری مجرمان سمیت 165جرائم پیشہ افرادکوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر13 افراد کو گرفتار کر لیا ۔ سی سی پی او پشاورمحمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنزسجاد خان کی نگرانی میں آپریشن میں مقامی تھانوں کی نفری کے علاوہ لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا ۔

سر چ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 5اشتہاری مجرمان تھانہ دائودزئی کی حدود میں امروز ولد عیسیٰ خان ساکن گھڑی عمران متنی ، تھانہ متنی کی حدود میں زوراعلی عرف سوا ولد عالم شیر،گل عباس خان ولد نواب خان ساکنان ادیزی متنی ،تھانہ شرقی کی حدود میں اطلس خان ولد فیروز خان ساکن بڈھ بیر ،تھانہ ٹائون کی حدود میں نور خان ولد حسین خان ساکن ارباب روڈ سمیت 165جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 3عدد رپیٹر 12 بور، 21 عدد پستول 30 بور ، سینکڑوں عدد کارتوس ،9کلوگرام چرس برآمد کرلی جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 12 افراد کو گرفتارکرکے ان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دیئے۔

مزیدخبریں