جے وردھنے کے بعد ایک اور غیرملکی کھلاڑی نےپاکستان آنے کی حامی بھرلی

02:22 PM, 3 Jul, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبرجے وردھنے کے بعد ایک اور غیرملکی کھلاڑی نے ورلڈ الیون کا حصہ بننے کی حامی بھرلی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اینڈی فلاو پاکستان آنے پر رضامند ہو گئےہیں ۔

جے وردھنے ورلڈ الیون ٹیم کے کپتان ہوں گے، خبر نیو نیوز نے ایک ماہ قبل بریک کی تھی

ستمبر کے آخر میں ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کی تیاری کیلئےکھلاڑیوں اور کوچنگ پینل کیلئے ناموں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔مہیلا جے وردھنے کا نام فائنل ہونے کے بعد سابق انگلش کوچ اینڈی فلاور نے بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔اینڈی فلاور ٹیم ورلڈ الیون کے کوچ اور منیجر ہوں گے۔

اینڈی فلاور قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کے بھائی ہیں جو پشاور زلمی کے بیٹنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔جے وردھنے ورلڈ الیون ٹیم کے کپتان ہوں گے، یہ خبر نیو نیوز نے ایک ماہ قبل بریک کی تھی۔

مزیدخبریں