سانحہ احمد پور شرقیہ ، تحقیقات کیلئے پنجاب اور وفاقی حکومت کو نوٹس

سانحہ احمد پور شرقیہ ، تحقیقات کیلئے پنجاب اور وفاقی حکومت کو نوٹس

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ۔ لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے شہری محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت کی ۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کی تحقیقات کا حکم دیا جائے۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ۔

عدالت نے پنجاب اور وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا جبکہ آئندہ سماعت پر آئل ٹینکر سے متعلق قواعد و ضوابط بھی مانگ لیے ۔ کیس کی مزید سماعت 6 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔

یاد رہے 25 جون کو پیش آنے والے اس حادثے میں ابتک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 200 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ متعدد زخمی پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں