ممبئی: بالی وڈ اداکار رشی کپور نے کہا کہ انہیں 70 کی دہائی کی بجائے 90 کی دہائی میں فلم نگری کا حصہ بننا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب میں 70 کی دہائی اور 80 کی دہائی کے دوران ان کی زیادہ تر فلمیں ناکام ہوئی ہیں اور انہیں کام کی پیشکش ہونا ختم ہو گئی تھی۔
اس وقت وہ دلبراشتہ ہو کر ناامید ہو چکے تھے اور فیصلہ کر چکے تھے کہ فلم نگری کو خیر باد کہہ دیں گے پھر 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم چاندنی نے ان کے ڈوبتے کیرئیر کو سہارا دیا۔
یہ فلم ان کے لئے کنارہ کی مانند ثابت ہوئی اس لئے وہ کہتے ہیں کہ انہیں 70 کی دہائی کی بجائے 90 کی دہائی میں فلم نگری کا حصہ بننا چاہیئے تھا۔ اداکار کی آخری ریلیز ہونے والی فلم کپور اینڈ سنز ہے جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں