سرگودھا: اشتعال انگیز تقریر کیس میں ایم این اے جمشید دستی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سُناتے ہوئے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض جمشید دستی کی ضمانت منظور کر لی اور رہائی کا حکم دیدیا۔
ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد شام تک ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا سے جمشید دستی کی رہائی کا امکان ہے ۔ جمشید دستی کی دیگر مقدمات میں پہلے ہی ضمانتیں منظور ہیں۔ جمشید دستی پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا مقدمہ تھانہ سول لائن مظفر گڑھ میں درج ہے۔
کیس کی سماعت کے دوران اے ٹی سی سرگودھا میں ملزم کی والدہ اور بہن کو عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا جس پر دونوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زبردستی عدالت میں داخل ہونے سے روکا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تمام پورے کئے جائیں۔
یاد رہے جمشید دستی کو 2013 میں بی اے کی جعلی ڈگری پیش کرنے کے الزام میں پانچ ہزار جرمانہ اور تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ 2015 میں انہیں قتل کے الزام میں حراست میں بھی لیا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں