اسلام آباد: نئے مالی سال کے آغاز پرسیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائزڈیوٹی کے گیارہ نوٹیفیکیشن جاری کیے گئے۔اٹھارہ سوسی سی سے زائد کی گاڑیوں پرٹیکس میں کمی کردی گئی۔
فیصلوں کی توثیق وفاقی کابینہ سیکرائی جائیگی۔اٹھارہ سو ایک سے اڑھائی سو سی سی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی پچھہترفیصد کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے تحت درآمدی خام کپاس پرڈیوٹی عائدکردی گئی۔درآمدی کپڑے پر بھی ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ درآمدی کپڑے پرچھ فیصد ٹیکس پرمزید دوفیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس عائد کردیا گیا جبکہ فولاد کے خام مال پر ڈیوٹی بڑھادی گئی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔