امریکہ نے بھارت کیلئے گارڈین ڈرون برآمدی لائسنس جاری کر دیا

12:34 PM, 3 Jul, 2017

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کے لئے بائیس پری ڈیٹر گارڈین ڈرونز کی برآمد کے لئے ضروری لائسنس جاری کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ خارجہ نے بھارت کے لئے ڈی ایس پی فائیو گارڈین برآمدی لائسنس جاری کر دیا ہے۔

ڈی ایس پی فائیو کیٹیگری لائسنس ملٹری ہارڈ ویئر کی مستقل برآمد کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ گارڈین ڈرونز بھارت کی بحیرہ ہند میں میری ٹائم سرویلنس صلاحیتوں کو بڑھائیں گے جبکہ ان کی فروخت کا اعلان 26 جون کو ٹرمپ نے وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ پہلی ملاقات کے بعد کیا تھا۔

یاد رہے ماضی میں اوباما انتظامیہ نے بھارت کو یہ ڈرونز دینے سے انکار کر دیا تھا۔ 2016 سے اب تک بھارت نے امریکا سے متعدد بار ڈرونز دینے کی درخواست کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں