ملک ریاض کے نواسے کی جانب سے فخر زمان کیلئے 20لاکھ کاچیک دیدیاگیا

12:25 PM, 3 Jul, 2017

لاہور:بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کے نواسے کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کیخلاف شاندار سنچری سکور کرنے پر اوپنر فخر زمان کو 20لاکھ کا چیک دیا گیا ۔گزشتہ روز فخر زمان کے اعزاز میں بحریہ ٹائون کے مالک ملک ریاض کے نواسے بلال ملک نے ایک شاندار تقریب منعقد کی جس میں قومی اوپنر کو 20لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔

اس موقع پر فخر زمان کاکہناتھا کہ بھارت کے ساتھ فائنل سے پہلے ٹیم میں ایک نیا جذبہ پیداہواتھا،قوم کی امیدیں دیکھ کر یہ احساس ابھرا کہ کچھ کر دکھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، جتنا پیاراورعزت ملی کبھی ا یسا سوچا بھی نہیں تھا۔ مستقبل میں بھی اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کرونگا ۔فخر زمان نے کہاکہ ان کے ذہن میں تھاکہ سکواڈ کا حصہ بنے تو قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں