'ن لیگ والے جے آئی ٹی کی تشکیل پر منایا گیا جشن جلد بھول گئے'

'ن لیگ والے جے آئی ٹی کی تشکیل پر منایا گیا جشن جلد بھول گئے'

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے معاملے پر جے آئی ٹی کی تشکیل کا اعلان ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جشن مناتے ہوئے کی ایک تصویر شیئر کی۔

اس تصویر کے ساتھ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا ن لیگ اور موٹو گینگ جے آئی ٹی کی تشکیل پر منایا گیا جشن کتنی جلد بھول گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے فتح کے نشان بنائے اور مٹھائیاں تقسیم کی تھیں اب جب جے آئی ٹی قابو میں نہیں آ رہی تو اسے بدنام کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جا رہا ہے۔

یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے دوران تحقیات جے آئی ٹی کو متعدد بار تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ممبران کو دھمکیاں بھی دی گئیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں