دانت برش کرتے ہوئے نیم گرم پانی کا استعمال کرنا ضروری ہے ، ماہرین

11:03 AM, 3 Jul, 2017

لندن : لندن کے ماہر دندان سازڈاکٹر رچرڈ مارکیس نے کہا کہ دانت برش کرتے ہوئے نیم گرم پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔ہمارے منہ اور جسم کی صحت کا آپس میں گہراتعلق ہے اوراگر منہ میں گندگی ہوتو جسم کی صحت بھی خراب ہونے لگتی ہے۔

نیم گرم پانی سے برش دھوئیں، زیادہ ٹھنڈا پانی برش کو سخت کردے گا۔جس کی وجہ سے دانتوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔حال ہی میں لندن کے ماہر دندان سازڈاکٹر رچرڈ مارکیس نے دانتوں اور برش کے حوالے سے کچھ مشورے دئیے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ برش دھونے کے لئے نیم گرم پانی کااستعمال کرنا چاہیے، بہت زیادہ گرم پانی برش دھوتے ہوئے نہ لگائیں بلکہ نیم گرم پانی سے برش دھوئیں، زیادہ ٹھنڈا پانی برش کو سخت کردے گا جس کی وجہ سے دانتوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے بالکل اسی طرح بہت زیادہ گرم پانی سے برش خراب ہوجائے گا اور وہ دانتوں کو نقصان پہنچائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عام برش استعمال کرنے کی بجائے الیکٹرک برش کو فوقیت دیں کہ اس کی وجہ سے آپ کے دانت زیادہ اچھے رہیں گے۔

الیکٹرک برش میں دانتوں پر دباو بھی ٹھیک رہتا ہے اور دانت بھی اچھی طرح صاف ہوتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ اگرآپ کے مسوڑھوں سے خون آتا ہے تو برش کرنا مت چھوڑیں بلکہ باقاعدگی سے دانت صاف کریں، وقت کے ساتھ مسوڑھے ٹھیک ہوجائیں گے اگر آپ کو ماوتھ واش اچھا نہیں لگتاتو اس کی جگہ ناریل کا تیل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ناریل کا تیل ماوتھ واش کا بہترین نعم البدل ہے اور اس سے منہ ویسے ہی صاف کریں جیسے ماو تھ واش سے کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.

مزیدخبریں