ایشین 6-ریڈاسنوکرچمپئین شپ پاکستان کے نام

10:55 AM, 3 Jul, 2017

بشکیک:پاکستان کے محمد سجاد نے ہانگ کانگ کے لی چن وائی کو شکست دے کر ایشین 6-ریڈ اسنوکر چمپیئن شپ جیت لی۔کرغیزستان میں کھیلے گئے ایشین اسنوکر چمپیئن شپ کے فائنل میں محمد سجاد نے لی چن وائی کوباآسانی 7-0 کے اسکور سے شکست دے دی۔

محمد سجاد نے سیمی فائنل نے ہم وطن محمد بلال کو 6-3 سے زیر کرکے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔محمد بلال نے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں سابق عالمی چمپیئن بھارتی کھلاڑی پنکاج ایڈوانی کو 6-2 سے شکست دی تھی۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے چار کھلاڑی محمد سجاد، محمد بلال، اسجد اقبال اور بابرمسیح کھیل رہے تھے۔میزبان کرغیزستان کے علاوہ پاکستان، ہانگ کانگ، ہندوستان، ایران، عراق، قازقستان، قطر، سعودی عرب، تھائی لینڈ اور متحدہ عرب امارات کے مجموعی طور پر 38 کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے دوسری مرتبہ ایشین 6-ریڈ اسنوکر کا ٹائٹل حاصل کیا ہے اس سے قبل محمد آصف نے 2013 میں قطر میں کھیلے گئے ایونٹ میں چمپیئن بننے کا اعزاز پایا تھا۔محمد سجاد نے اس کامیابی کے ساتھ اپنے کیریئر کا دوسرا اہم ٹائٹل اپنے نام کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں