ماسکو:امریکی نیشنل سیکورٹی کی ذمہ دار ایجنسی کے باغی کارکن ایڈورڈ اسنوڈان نے دعوی کیا ہے کہ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن زندہ ہیں اور ایک بہاماس نامی جزیرے پر رہائش پذیر ہیں۔ماسکو میں دئیے گئے انٹرویو میں ایڈورڈ اسنوڈان نے اپنے متنازع دعوے میں کہا ہے کہ ان کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اسامہ بن لادن پاکستان میں ہونے والے آپریشن میں نہیں مارے گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق روس میں پناہ لینے والے اسنوڈن نے اسامہ کے متعلق دعویٰ ایک روسی اخبار سے انٹرویو میں کیا۔
اسنوڈن نے کہا کہ اسامہ نہ صرف زندہ ہے بلکہ سی آئی اے کی جانب سے باقاعدہ ادائیگیوں کی وجہ سے وہاں شاندار اور پر تعیش زندگی گزار رہا ہے۔
اسنوڈن نے کہا کہ سی آئی اے نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی جعلی موت کا شور مچایا جبکہ وہ دراصل حقیقت کچھ اور تھی اور اسامہ بن لادن بہاماس کے ایک نامعلوم مقام پر اپنے خاندان کے ساتھ منتقل کر دیا گیا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں