پاکستانی فلم” یلغار“ نے ایک ہفتے میں دس کروڑ کا بزنس کر لیا

10:33 AM, 3 Jul, 2017

کراچی: پاک فوج کی قربانیوں کو اجاگر کرتی پاکستانی فلم یلغار نے ایک ہفتے میں دس کڑوڑ کما لیے، فلمساز، ہدایتکار اور فلم کی کاسٹ نے یلغار کی کامیابی شائقین کے نام کر دی۔

پاک آ رمی کے سوات آپریشن کے حقیقی واقعات پر مبنی پاکستانی فلم یلغار، کا باکس آفس پر راج قائم ہے۔ فلم نے پاکستان بھر سے ایک ہفتے کے دوران دس کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم کی کامیابی کے نام ایک شام کراچی میں سجی جس میں فلم کی اسپیشل اسکریننگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ریڈ کارپٹ پر فلم کی کاسٹ اتری تو مداحوں کا ہجوم امڈ آیا۔

فلمی ستاروں کا کہنا تھا کہ مداحوں کی جانب سے ملنے والے پیار کو کبھی نہیں بھلا سکیں گے۔ دہشت گردی سے نمٹنے اور پاک فوج کے کردار پر روشنی ڈالتی فلم یلغار کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں