لاہور: لاتعداد معروف گیتوں کے خالق عالم لوہار کی اڑتیسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔عالم لوہار نے کم عمری میں ہی گلوکاری کا آغاز کیا۔ چمٹا بجا کر گانا عالم لوہار کی الگ پہچان بنا۔ عالم لوہار کے معروف ترین گیتوں میں اے دھرتی پنچ دریاواں دی، قصّہ ہیر رانجھا اور قصہ سیف الملوک آج بھی لوگوں کے کانوں میں رس گھولتے ہیں۔
ملکہ برطانیہ نے اپنی 25ویں سالگرہ پر عالم لوہار کو خاص طور پر سُننے کیلئے اپنے محل میں مدعو کیا تھا ۔ عالم لوہار کو پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔
عالم لوہار کے بیٹے عارف لوہار نے بھی والد کے فن کو نہ صرف زندہ رکھا بلکہ اپنی الگ پہچان بھی بنائی۔ عالم لوہار 3 جولائی 1979ء کو ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ انہیں لالہ موسیٰ میں سپرد خاک کیا گیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں