شاہ سلمان کی تعریف میں حدیں پار کرنے پر کالم نگار معطل

09:05 AM, 3 Jul, 2017

ریاض: سعودی عرب کی میڈیا کے مطابق الجزیرہ نامی اخبار کے کالم نگار رمضان العنزی نے شاہ سلمان کی تعریف کرتے ہوئے وہ الفاظ استعمال کر دیے جو اللہ کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ سعودی عرب میں بادشاہ کی تعریف کرنا روایتی بات ہے اور عام طور پر اس کی توقع بھی کی جاتی ہے۔

کالم نگار رمضان العنزی نے شاہ سلمان کی خاصیت کے لیے وہ الفاظ استعمال کیے کو اللہ کے لیے کیے جاتے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان ان الفاظ کے استعمال پر بہت حیران ہوئے اور انھوں نے کالم نگار کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا۔

یہ کالم جمعہ کے روز شائع ہوا تھا اور اخبار الجزیرہ نے اس کالم پر معافی بھی شائع کی تاہم چند سعودی میڈیا کے مطابق اخبار کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں