فرانس: مسجد کے باہر فائرنگ، آٹھ افراد زخمی

08:59 AM, 3 Jul, 2017

پیرس: مقامی میڈیا کے مطابق ایوینیوں کے علاقے میں اتوار کی رات مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے نمازی الرحمہ مسجد سے نکل رہے تھے جب گاڑی میں سوار دو افراد ان کی جانب آئے اور ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے سے ایک دہشت گردی کے واقعے کے طور پر نہیں نمٹ رہے ہیں۔

لے پرووانس نامی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چار افراد مسجد کے باہر زخمی ہوئے جبکہ دیگر چار افراد پچاس میٹر کے فاصلے پر واقعے ایک فلیٹ میں زخمی ہوئے جن میں ایک سات سالہ بچی بھی شامل ہے۔ علاقے کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر گینگز کی آپ کی لڑائی کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

یاد رہے جمعرات کو پیرش میں ایک مسجد کے سامنے لوگوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں