ملتان : مسافر ویگن میں ہونےوالی آتشزدگی میں 6 افراد جھلس کر ہلاک

08:58 AM, 3 Jul, 2017

ملتان: ملتان کے علاقے ہیڈ محمد والا کے قریب مسافر وین میں آگ لگ گئی ،6افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 24زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین میں آگ گیس سلنڈر پھٹنے سے لگی ،زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین چوک سرور سے ملتا ن آرہی تھی ،اس میں28مسافر سوار تھےکہ ہیڈ محمد والا کے قریب اسے آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں