کرسٹیانو رونالڈو کا پیغام ماورہ حسین تک پہنچا، مگر حقیقت کچھ اور نکلی

08:45 PM, 3 Jan, 2025

اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک پیغام شیئر کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں دنیائے فٹبال کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد کا پیغام موصول ہوا ہے۔ اداکارہ نے اس پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور رونالڈو کو ٹیگ بھی کیا تھا۔

تاہم، یہ خوشی عارضی ثابت ہوئی کیونکہ جلد ہی یہ بات سامنے آئی کہ پیغام رونالڈو کی جانب سے ذاتی طور پر نہیں آیا تھا۔ دراصل، یہ پیغام رونالڈو کے انسٹاگرام براڈکاسٹ چینل کے ذریعے بھیجا گیا تھا، جس کے ذریعے سلیبرٹیز اپنے ہزاروں فالوورز کو عمومی پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا ماورہ حسین نے واقعی اس پیغام کو رونالڈو کا ذاتی پیغام سمجھا تھا یا انہوں نے اس حقیقت کو جانتے ہوئے مذاق کے طور پر اس کا اشتراک کیا؟
 
 

مزیدخبریں