انٹرنیٹ سست روی: پی ٹی اے کی تحقیقات مکمل، رپورٹ وزارت آئی ٹی کو ارسال

06:59 PM, 3 Jan, 2025

اسلام آباد: پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کے مسائل پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ارسال کر دی۔ رپورٹ میں انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی کی تصدیق کی گئی ہے۔

دو بڑے ٹیلی کام آپریٹرز نے "ایکس" پر بلاکنگ اور ڈیٹا ٹریفک میں کمی کے مسائل کی نشاندہی کی۔
ایک آپریٹر نے ٹک ٹاک پر ٹریفک میں 16 فیصد کمی رپورٹ کی، جبکہ دیگر بڑے ایپلیکیشنز میں بھی ڈیٹا ٹریفک کے مسائل دیکھے گئے۔
ویڈیو اسٹریمنگ، کالز اور ویب براؤزنگ میں سست رفتاری کے مسائل کی بھی تصدیق کی گئی۔

پی ٹی سی ایل نے سوشل میڈیا سروسز، جیسے ٹک ٹاک، واٹس ایپ، فیس بک، اور انسٹاگرام میں خلل کی نشاندہی کی، تاہم ویب براؤزنگ کو متاثر نہیں پایا گیا۔

ٹرانس ورلڈ نے انٹرنیٹ کی سست رفتاری کا اعتراف کیا، جبکہ نیا ٹیل کا کہنا تھا کہ اس کے نیٹ ورک پر کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وی پی این کے بڑھتے استعمال کی وجہ سے بینڈوڈتھ پر اضافی دباؤ پڑا ہے، جس سے انٹرنیٹ کی سروسز متاثر ہوئیں۔

پی ٹی اے حکام نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے بینڈوڈتھ کو بڑھانا ضروری ہے۔ رپورٹ میں وزارت آئی ٹی کو سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے سفارشات بھی ارسال کی گئی ہیں۔
 

مزیدخبریں