عالمی و مقامی سطح پر سونا مہنگا، 2024 میں پاکستان میں فی تولہ 2,87,900 روپے تک پہنچا

05:45 PM, 3 Jan, 2025

کراچی :سال 2024 میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 23.9 فیصد (52,600 روپے) اضافہ ہوا، جو سونے کی مقامی مارکیٹ میں بلند ترین سطح 2,87,900 روپے اور کم ترین سطح 2,10,800 روپے فی تولہ رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 26.7 فیصد اضافہ ہوا، جہاں سونے کی قیمت 552 ڈالر بڑھ کر 2614 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ سال 2024 میں سونے کی عالمی مارکیٹ میں بلند ترین قیمت 2784 ڈالر فی اونس اور کم ترین قیمت 2010 ڈالر فی اونس رہی۔

یہ اضافہ مختلف معاشی عوامل، جیسے کہ افراط زر، کرنسی کی قدر میں کمی، اور عالمی معیشت کے بدلتے حالات کی وجہ سے ہوا۔
 
 

مزیدخبریں