لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ یشما گل نے کہا ہے کہ اب تک جتنے بھی رشتہ آئے ہیں، ان سب میں ان سے سب سے پہلا مطالبہ یہی کیا گیا ہے کہ وہ اداکاری چھوڑ دیں۔
یشما گل حال ہی میں دنانیر مبین کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز کی دنیا اور اپنی ذاتی زندگی سے متعلق مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں یشما گل نے بتایا کہ ان کے خاندان کی جانب سے کئی رشتہ آ چکے ہیں، اور ان سب میں سب سے پہلے یہی کہا گیا کہ وہ اپنی اداکاری کو ترک کر دیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اداکاری چھوڑنا ایک مشکل فیصلہ ہوگا کیونکہ یہی ان کی پہچان ہے اور اسی کے ذریعے وہ اس مقام تک پہنچی ہیں۔
جب دنانیر مبین نے سوال کیا کہ اگر وہ کسی سے محبت کر بیٹھیں اور وہ شخص ان سے اداکاری چھوڑنے کا کہے، تو کیا وہ اس کی بات مان کر شوبز کو خیرباد کہہ دیں گی؟ تو یشما گل نے جواب دیا کہ اگر وہ شخص سچا ہو اور اس کے وعدے پورے ہوں، تو وہ اس کی محبت کی خاطر اداکاری چھوڑنے کے لیے تیار ہوں گی۔
اس وقت یشما گل اپنی بہن کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں، اور ان کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔